جرمنی میں اسلامی قبرستان کا اہتمام

IQNA

جرمنی میں اسلامی قبرستان کا اہتمام

19:50 - November 16, 2014
خبر کا کوڈ: 1473949
بین الاقوامی گروپ: جنوبی ویسٹفال میں مسلمانوں کے لیے مخصوص قبرستان کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز ایجنسی- اطلاع رساں ادارے «TRT» کے مطابق جرمنی کے سب سے بڑے صوبے " رن جنوبی ویسٹفال" میں جرمن قانون کے مطابق ترکی کے عوام کو جنازے اپنے ملک میں منتقل کرنے میں آسانی کے علاوہ اس صوبے میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ قبرستان بھی بنایا گیا ہے
گرین پارٹی کے نمائندے «عارف اونال» کے مطابق مسلمانوں کے لیے جگہ مخصوص ہونے کے بعد مسلمان اپنے مرحومین  اس قبرستان میں دفن کرسکتے ہیں
ترک اسلامی کونسل کے ممبر «آلبوغا» کا کہنا ہے : ہماری کونسل اور الائنس کی جانب سے قبرستان کے لیے علیحدہ جگہ مخصوص کرنے کی درخواست کی گئی تھی
اس قانون کے بعد مسلمانوں کو اپنے مرحومین کے سلسلے میں اب سابقہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.

1473601

نظرات بینندگان
captcha