جرمنی میں مسلمان طلباء کو تعلیمی وظیفے کا اجراء

IQNA

جرمنی میں مسلمان طلباء کو تعلیمی وظیفے کا اجراء

12:07 - November 22, 2014
خبر کا کوڈ: 1475808
بین الاقوامی گروپ: جرمن حکومت مسلمان طلباء کو معاشرے میں جذب کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعلیمی وظیفہ جاری کرے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Today Zaman»، کے مطابق ابن سینا فاونڈیشن کے سربراہ بولنت اوچار نے کہا ہے کہ جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار ۶۵ طلباء کو تعلیمی وظیفہ جاری کیا گیا ہے اور پروگرام کے مطابق اگلے سالوں میں اس تعداد کو ۵۰۰ تک پہنچایا جائے گا
مسلمان طلباء کو تعلیمی وظیفہ ابن سینا فاونڈیشن کی حمایت اور سفارش پر با صلاحیت طلباء کو دیا جا رہا ہے ۔ پروگرام کے مطابق مسلمان طلباء کو شکالر شپ کے دوران ماہوار ۶۷۰ یورو جبکہ پی ایچ ڈی لیول کے طلباء کو ۱۱۵۰ یورو دیا جائے گا
جرمنی میں ۴ ملین مسلمان آباد ہیں جو ۸۲ ملین آبادی کا ۵ فیصد حصہ بنتا ہے
سال ۲۰۱۲ کو ٹوبینگن یونیورسٹی میں اسلامیات شعبے کا افتتاح کیا گیا ۔ سال ۲۰۰۹ میں مسلمان طلباء کو اسکولوں میں اسلامی مطالعے کی اجازت جاری کی گئی تھی۔

1475450

ٹیگس: جرمن ، مسلمان ، وظیفہ
نظرات بینندگان
captcha