اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ زور زبردستی ، سامراجيت اور دنيا كے عوام پر تسلط جمانے كا دور ختم ہوچكاہے ۔ڈاكٹر احمدی نژاد نے تہران میں ڈاكٹرائن مہدويت عالمی كانفرنس میں كہا كہ ڈيموكريسی كے دعويدار مطمئن رہیں كہ طاقت كےذريعے دنيا كے مسائل حل نہیں كئے جاسكتے كيونكہ زور زبردستی كا دور ختم ہوچكا ہے اورآج كا انسان عقل ومنطق ،اور فكر و ثقافت كے زمانے میں زندگی بسر كررہا ہے ۔
صدر مملكت نے اس پر تاكيد كرتے ہوئے كہ جولوگ دعوتوں كا جواب نہیں ديتے ان كا انجام اچھا نہیں ہوتا كہا ، یہ ميری دھمكی نہیں ہے بلكہ كائنات كی دھمكی ہے اور اس كا فيصلہ ظلم كے خلاف ہوتا ہے ۔صدر مملكت نے كہا كہ ہم ناانصافی كے خلاف ہیں ،اور دنيا كا نظام چلانے كی یہ روش اورقوموں پر زيادتی كرنے والوں كا تسلط ہم قبول نہیں كرتے صدر مملكت نےكہا كہ ہم گفتگو ، منطق اور استدلال كےقائل ہیں ۔(6 ستمبر 2006)
http://urdu.irib.ir/sep1.htm#50