بين الاقوامی گروپ: ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اس قرآن مقابلوں كے انچارج سے نقل كيا ہے كہ ٫٫تفسير قران اور حفظ كل قرآن٬٬ كے مقابلہ میں پہلی پوزيشن سعودی عرب كے ٫٫حسين محمد فضل عظيم ہدنی٬٬نے اور دوسری پوزيشن مصر كے ٫٫ مصطفی محمد محمد دياب٬٬ نے جبكہ تيسری پوزيشن سعودی عرب كے ٫٫رياض محمد عبداللہ الغامری٬٬ نے اور دوسری پوزيشن كامرون كے خالد شعب نے اور تيسری پوزيشن تاﺋيوان كے خالد علی امير الدين احمد نے حاصل كی ہے –
قرآن كے ۲۰پاروں كے حفظ مقابلہ میں پہلی پوزيشن يمن كے ٫٫عبد اللہ محمد الجعدی ٬٬اور دوسری پوزيشن سعودی عرب كے عبد الرحمن غالب بن علی عواحی٬٬ اور تيسری پوزيشن ناﺋيجریہ كے ٫٫عبد اللہ ابوبكر ابوبكر امام ٬٬ كی رہی
۱۰ پاروں كے حفظ مقابلہ میں پہلی پوزيشن فلپين كے حمزہ عبد الرحمن كو تاكورنيل نے اور دوسری پوزيشن اسٹريليا كے رميح رورد اعصمد نے اور تيسری پوزيشن زمبابوے كے عمار رشيد منيك نے حاصل كی ہے -۳۲ غير مسلم ممالك كی قرآن اكیڈميوں اور ۳۷ ممالك كے ۱۷۱ قرآن كے حافظوں نے شركت كی –
اٹھاﺋيسواں حفظ قرآن مقابلہ مكہ مكرمہ كی سر زمين پر ٫٫گرينڈ كورل ہوٹل ٬٬ میں منعقد ہوا-