رضا كار فورس كے زير اہتمام پورے ملك میں سو سے زيادہ محافل قرآنی كا انعقاد.

IQNA

رضا كار فورس كے زير اہتمام پورے ملك میں سو سے زيادہ محافل قرآنی كا انعقاد.

10:59 - September 13, 2006
خبر کا کوڈ: 1496799
ماہ رمضان المبارك كی مناسبت سے پورے ملك میں سو سے زيادہ محافل قرآنی مصری اور ايرانی قاريان قرآن كے توسط سے منعقد ہونگی-
قرآنی سرگرمياں گروپ: رضا كار فورس كے شعبہ دارالقرآن كے سربراہ سيد حسين پور موسوی نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كو بتايا كہ گذشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی بڑے شہروں اور صوبايی دارالحكومتوں كی يونيورسٹيوں اور جامع مساجد میں یہ قرآنی محافل منعقد ہونگی كہ جس میں لوگوں كی بڑی تعداد شريك ہوگی -
انہوں نے كہا كہ گذشتہ سالوں میں ايك سو قرآنی محافل كا انعقاد ہوتا تھا ليكن اس دفعہ بڑے شہروں اور مذہبی مراكز نے ماضی سے كہیں زيادہ مطالبہ كيا ہے –
پور موسوی نے كہا كہ مصری قاريوں سے ہمارا رابطہ ہوچكا ہے اور آﺋندہ چند دنوں میں ہم انكے ناموں كا اعلان بھی كردیں گے –اور اس دفعہ ان محافل میں تلاوت قرآن كے علاوہ دينی موضوعات پر خطابات اور دوسرے مذہبی پروگرام بھی شامل ہونگے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دفعہ ہماری كوشش ہے كہ باقی ادارے جيسے اوقاف ،اسلامی تبليغات،اطلاعات و نشريات ،پوليس،گورنر ہاٶس ،اور امام جمعہ كے دفاتر وغيرہ بھی ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ كر حصہ لیں تاكہ ان محافل كی رونق كو دوبالا كيا جاسكے-
نظرات بینندگان
captcha