قرآنی سرگرمياں گروپ:ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (ارسا) سے نقل كيا كہ حجۃ الاسلام و المسلمين جناب علی خراسانی نے فرمايا:چاليس ہزار سے زيادہ مذہبی اور قرانی سوال و جواب پر مشتمل ايك سافٹ ويئر اس سنٹر نے تيار كر ليا ہے اب محققين اس سافٹ ويئر كی وجہ سے نہايت ہی مختصر وقت كے اندر سوالوں كے جواب دينے پر قادر ہوجاﺋينگے
حجۃ الاسلام والمسلمين خراسانی نے اس سنٹر كے محققين كی طرف سے انجام پانے والی علمی كاوشوں كا تذكرہ كرتے ہوۓ كہا ،كہ اس سنٹر كے محققين ۲۰ جلدوں پر مشتمل راہنما تفسير اور ۲۵ جلدوں پر مشتمل قرآنی داﺋرہ معارف{انسائيكلوپیڈيا}كی تدوين میں مصروف ہیں-