ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمين جناب حيدر مصلحی نماﺋندہ ولی فقیہ اور ادارہ اوقاف و رفاہ عامہ كے سربراہ نے آج صبح ايك پريس كانفرنس میں بتايا كہ ادارہ كے نۓ سرپرست نے اس سال بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں كچھ معمولی تبديلياں كی ہیں اور آﺋندہ سال ان كا داﺋرہ مزيد وسيع ہوجاۓ گا –ان تبديليوں میں سے ايك یہ ہے كہ اس دفعہ قرآن كے پانچ پارے جو براه راست پيغمبر گرامی ۖ كی سيرت سے متعلق ہیں ان كی تفسير كے حوالے سے ايك انعامی مقابلہ ہوگا-
اس پروگرام میں ايران عراق جنگ میں ہونے والے شہدا كے خاندانوں ،جانبازوں وغيرہ كو بعنوان حقيقی حاحفظين قرآن اور ايرانی اور غير ايرانی مفسرين ،حزب اللہ لبنان كے سر بكف مجاہدوں كے كارناموں كو سراہا جاﺋيگا-ان مقابلوں میں صدر ،چيف جسٹس ،اوراسپيكر شركت كریں گے اور دوسری ماہ مبارك رمضان كی رات رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای كے ہاں محفل قرانی میں شركت اور پھر دوسرے روز تمام مہمانوں كو امام خمينی كے مقبرہ اور انكے گھر زيارت بھی ان پروگراموں میں شامل هے-
انہوں نے كہا كہ قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے غير ملكی نماﺋندوں میں ۱۸ ايشيائ ممالك سے ۱۳ افريقی ممالك اور 6 يورپی ممالك سے ہوں گے اور ھيئت منصفہ كے افراد كا تعلق ايران ،مصر ،ٹيونس ،لبنان،اور انڈونيشيا سے ہوگا-اور سات افراد كا ايك گروپ ان سب پر ناظر كے فراﺋض انجام دے گا –ياد رہے كہ ان مقابلوں میں تقريبا چاليس ممالك سے قرآنی شخصيات شركت كریں گی۰