ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ جنگ سے نقل كيا ہے كه لاہور بادشاہی مسجد سے نعلين مبارك كی چوری كی تفتيش كے دوران پوليس نے نوادرات چوری میں بدنام غير ملكی ڈاكٹر محمد درويش كو گرفتار كر كے اس كے قبضہ سے عجاﺋب گھر لاہور سے چوری ہونے والے قرآن پاك كے نادر نسخے ،حضرت امام حسين ۜ كے تحرير كردہ قرآن پاك كی آيات اور مثنوی خسرو شرين مغلیہ دوركی تصاوير برآمد كر لیے جن كی عالمی ماركیٹ میں ماليت كروڑوں روپے بتائ جاتی ہے –اس امر كا انكشاف ايك سركاری رپورٹ میں كيا گيا ہے -