اسلامی میڈيا كا ضابطہ اخلاق بنايا جاﺋيگا.

IQNA

اسلامی میڈيا كا ضابطہ اخلاق بنايا جاﺋيگا.

11:58 - September 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1497472
بين الاقوامی گروپ: او.آئ. سی كے جنرل سيكرٹری نے اسلامی میڈيا پر منعقد كانفرنس كے آخر میں اطلاع رسانی كے ضابطہ اخلاق كو مدون كرنے كی خبر دی -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جو كہ اسلامی اطلاع رسانی كی ساﺋیٹ ٫٫المعلومات العربیہ نیٹ ورك ٬٬ كے ٫٫پروفيسر اكمل الدين احسان اوغلو٬٬ سے نقل كی ہے كہ انہوں نے كہا كہ اطلاع رسانی كے حوالے سے درپيش مشكلات اور محدود وسايل كو مكہ مكرمہ میں ہونے والی اسلامی سربراہان مملكت كی كانفرنس میں زير بحث لايا گيا اور طے پايا كہ آﺋندہ چھ ماہ تك اسلامی اطلاع رسانی كا ضابطہ اخلاق مدون ہونا چاہیے .
اس ضابطہ اخلاق كی كاپياں اجلاس میں شريك ممالك كو بھيجی جاﺋیں گی تاكہ وہ اس پر اپنے تحفظات بيان كرسكیں اور پھر اس كانفرنس كے منتظمين كو اس كی آخری شكل دينے اور پھر اس كے مسودے دوسرے ممالك بھيجنے ہونگے.
او آئ سی كے جنرل سيكرٹری نے اس ضابطہ اخلاق كو طے كرنے كا مقصد بتاتے ہوۓ كہا كہ اس سے میڈيا كے مختلف گروپوں كو اپنے داﺋرہ كار كا پتہ چلے گا اور اس حوالے سے موجود كشمكش اور غلط فہميوں كا خاتمہ ہوگا.
انہوں نے كہا كہ بين الاقوامی اسلامی خبر رساں ايجنسی (اينا) كی بنياد اور مختلف ٹيلی ويژن چينلز كی انجمن (اسبو) او آئ سی كے آﺋندہ پروگراموں كو طے كر رہی ہے –
اسلامی اطلاع رسانی سيمينار میں اكثر اسلامی ممالك كے وزراء شامل تھے اور انہوں نے اسلام كو میڈيا میں اپنا وجود منوانے كی ضرورت پر زور ديا یہ سيمينار قازقستان میں منعقد ہوا تھا-

نظرات بینندگان
captcha