گرميوں كی تعطيلات میں منعقده قرانی كورس كی اختتامی تقريب

IQNA

گرميوں كی تعطيلات میں منعقده قرانی كورس كی اختتامی تقريب

14:35 - September 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1497592
آستانه حضرت شاه عبد العظيم كے زير اهتمام گرميوں كی تعطيلات میں منعقده قرانی كورس كی اختتامی تقريب
صحافی معصومه صبور نے خبر دی هے كه آستانه حضرت شاه عبد العظيم حسنی كے زير اهتمام گرميوں كی چھٹيوں میں منعقده قرآنی كلاسوں كی تقريب آستانه كی جامع مسجد میں هوگی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رپورٹ دی هے كه يه تقريب آج بدھ ۱۳ ستمبر كو قرآنی كلاسوں میں شريك طلبه اور انكے اساتذه كی موجودگی میں آستانه شاه عبد العظيم حسنی كے زير اهتمام جاری هے اس رپورٹ كے مطابق اس قرانی محفل كا آغاز تلاوت كلام پاك سے هوا جس كا شرف جواب قاری جناب حسن خاوری نے حاصل كيا ان كے بعد بچوں نے ترانه پيش كيا اور پھر اس محفل كا باقاعده آغاز "قرآن اور پيغمبر˝ كے موضوع سے هوا بعد ازاں قرآنی موضوعات پر فلموں كے اقتباسات دكھاۓ گۓ اور اس اختتامی تقريب میں قرآنی كورس سے متعلق منعقده كلاسوں كی فلم بھی دكھائ گئ –اور پھر قرآنی نغموں كے عنوان سے سوره ٬توبه ٬يونس اور توحيد كی آيات كی تلاوت كی گئ-
اس نشست كا سب سے اهم حصه آستانه شاه عبد العظيم بين الاقوامی امور كے منتظم كی تقرير تھی اس تقريب كے اختتام پر اس سال كے نمونه طلبه اور اساتذه كا تعارف هوا اور گرميوں كی چھٹيوں میں منعقده كورس سے پوزيشن لينے والے طلبه میں انعامات تقسيم كیے گۓ-

نظرات بینندگان
captcha