صدر احمدی نژاد كے ہمراہ صحافيوں كی ٹيم كو ويزا نہ دئے جانے پركوفی عنان كا ردّ عمل

IQNA

اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل كے ترجمان اسٹيفن ڈوجاريك:

صدر احمدی نژاد كے ہمراہ صحافيوں كی ٹيم كو ويزا نہ دئے جانے پركوفی عنان كا ردّ عمل

10:17 - September 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1498247
اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل كے ترجمان اسٹيفن ڈوجاريك نے كہا ہے كہ امريكہ بين الاقوامی قوانين كے مطابق اقوام متحدہ كے ركن ملكوں كے حكام اوران كے ہمراہ وفود كو اقوام متحدہ كے اجلاس میں شركت كے لئے ويزا جاری كرنے كا پابند ہے
كوفی عنان كے ترجمان نے نيويارك میں اقوام متحدہ كے دفتر میں ايك پريس كانفرنس كے دوران اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر كے ہمراہ جانے والے صحافيوں كے وفد كو امريكی ويزا جاری نہ كئے جانے كے بارے میں ايك سوال كے جواب میں اس بات سے لاعلمی ظاہر كرتے ہوئے كہا امريكہ كو اقوام متحدہ كے تمام ركن ملكوں كے سركاری حكام اوران كے ہمراہ آنے والے وفود كو ويزا جاری كرنا چاہئے ۔

امريكی حكومت نے پير كے روز اقوام متحدہ كے دفتر كے ميزبان كی حيثيت سے اپنے تمام وعدوں كے برخلاف اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر كے ساتھ جانے والے وفد كے بعض اركان خصوصا" صحافيوں كو ويزا جاری نہیں كيا ۔كوفی عنان كے ترجمان نے كہا كہ اقوام متحدہ اس مسئلے كو سفارتی ذريعے سے حل كرنے كی كوشش كررہی ہے.
http://urdu.irib.ir/sep3.htm#43
نظرات بینندگان
captcha