عراق میں جارح افواج كی انسانيت سوزكاروائياں

IQNA

عراق میں جارح افواج كی انسانيت سوزكاروائياں

12:25 - September 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1498694
عراق میں امريكی و برطانوی افواج كی انسانيت سوز كارروائيوں كے بعد اب عالمی رائے عامہ جارح آسٹريلوی فوجيوں كے جرائم كی شاہد ہے ،عراق میں آسٹريلوی افواج كے بہيمانہ اقدامات كی فلم اور تصويروں كے سامنے آنے سے ايك بار پھر جارح افواج كے جرائم سے دنيا لرزاٹھی ہے ،اس ویڈيو فلم میں جو سن دوھزار تين سے دو ھزار پانچ كے عرصہ میں بنائی گئی ہے عراقی شہريوں كی لاشیں ديكھی جاسكتی ہیں جبكہ ايك آسٹريلوی فوجی ايك عراقی قيدی كے سركو اپنی بندوق سے نشانہ بنائے ہوئے ہے اس ویڈيو كو ان چودہ ویڈيو فلموں كے ساتھ دكھاياگيا ہے جن میں امريكی فوجيوں كو بغداد كی ابوغريب جيل ،برطانوی فوجيوں كو بصرے میں اور اطالوی فوجيوں كو عراقی شہريوں پر تشدد ڈھاتے ہوئے دكھايا گيا ہے بے شك یہ فلمیں اور تصويریں ايك اسلامی ملك پر بيرونی قبضے كی بدترين تصاوير ہیں جنہیں دنيا كے سامنے پيش كيا جاسكتا ہے ۔
عراق میں آسٹريلوی فوجيوں كے جرائم كے بارے میں اس فلم كے منفی اثرات كے مدنظر آسٹريليا كی وزارت دفاع نے اس فلم پر پابندی لگادی ہے اور آسٹريليا كے چيف آف آرمی اسٹاف یٹر لیھائی نے كہا ہےكہ جرم ثابت ہونے پر فوجيوں كوملازمت سے برخاست كرديا جائےگا ۔
عراق میں جارح افواج كی كاركردگی كوديكھتے ہوئے كہا جاسكتا ہےكہ یہ كاركردگی سراسر ظلم و جرائم سے عبارت ہے ،جارح افواج عراقی قوم كی مدد كے لئے نہیں بلكہ اپنے منفعت پسندانہ رويئے اور سامراجی اہداف حاصل كرنے كے لئے نئے حربے استعمال كركے عراق پر قابض ہوئی ہیں عراق پر بيرونی افواج كے قبضے كو ساڑھے تين سال كا عرصہ گزررہا ہے اور اس عرصہ كے دوران یہ واضح ہوچكا ہےكہ سامراجی طاقتیں عراق میں صرف اپنے اہداف حاصل كرنا چاہتی ہیں اور اس مقصد كے پيش نظر كسی بھی طرح كے ظلم وستم اور جرم سے دريغ نہیں كرتیں ،انسانی حقوق واقدار ،جمہوريت اور سلامتی ،جيسے امور عراق پر قبضہ كرنےكا بہانہ تھے ،اگرعراق كی موجودہ صورتحال پر نظركی جائے تو ہم مشاھدہ كریں گے كہ جارح افواج نے ان ساڑھے تين برسوں میں عراقی عوام كی بھلائی كے لئے كوئی قدم نہیں اٹھايا ہے بلكہ سياسی ،سكوریٹی اور اقتصادی لحاظ سے مسائل كھڑے كركے اس ملك كو داخلی جنگ كی طرف لے جارہی ہیں ،اور یہ كوئی ايسا مسئلہ نہیں ہے جس سے عراقی عوام آگاہ نہیں ہیں بنابریں عراقی حكام امريكہ كے تمام تر دباؤ كے باوجود یہ كوشش كررہے ہیں كہ جلد ازجلد ان كے ملك سے بيرونی قبضہ ختم ہوجائے ۔

نظرات بینندگان
captcha