ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايرانی رضا كار خواتين كے ثقافتی امور كی سيكرٹری خانم بنات ريز سے نقل كيا ہے كہ یہ محافل ختم قرآن تمام رضا كار شعبوں اور چار ہزار قرآنی انجمنوں كے تحت منعقد ہونگی –انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال دو ہزار سے زاﺋد محافل قرآنی منعقد ہوﺋیں اور ۱۵ محفلوں میں تھائ لينڈ ،ملاﺋيشيا اور انڈونيشيا كی خواتين قاريوں نے حضرت زہراۜ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے شركت كی –
انہوں نے كہا كہ ہر سال ۱۰ لاكھ رضا كار خواتين ناظرہ ،تجويد،تفسير اور مفاہيم قرآنی كی محفلوں میں شريك ہوتی ہیں –اور در حال حاضر اكيس سو قرآنی انجمنیں صرف رضا كار خواتين كے تحت كام كررہی ہیں-