نظام اسلامی كے مثالی ہونے پر قائد انقلاب اسلامی كی تاكيد

IQNA

نظام اسلامی كے مثالی ہونے پر قائد انقلاب اسلامی كی تاكيد

13:01 - September 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1499763
asddd
قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران میں منعقدہ قرآن كے بين الاقوامی مقابلے میں شركت كرنے والے حافظوں اورقاريوں سے خطاب كرتے ہوئے تاكيد فرمائی كہ قرآن میں جتنا زيادہ غور و فكر اور اس سے انس پيدا كيا جائےگا اسلامی معاشرے كے فيض و بركات میں بھی اتنا ہی روز افزون اضافہ ہوگا ۔آپ نے ايران میں مختلف ميدانوں میں ہونے والی عظيم سائنسی ترقی سميت گرانقدر ثمرات و نتائج اور زورزبردستی كے مقابلے میں ملت ايران كی كاميابی كو قرآنی علوم و معارف سے ملت ايران كے تمسك كا نتيجہ قرارديا اورفرمايا كہ معاشرے میں قرآنی علوم كی معرفت نے نظام اسلامی كو ايك نمونہ عمل بناديا ہے اورامت مسلمہ كی بيداری كا باعث قرارديا ہے ۔جيسا كہ قائد انقلاب اسلامی كے بيانات میں وضاحت كی گئی ہے اس وقت دنيا میں عظيم تبديلياں رونما ہوچكی ہیں جس كا سرچشمہ اسلامی بيداری ہے ۔بلاشبہ اس تبديلی كا تقاضہ الہی احكامات پر عمل كرنا اور ايسے راستے پر قدم ركھنا ہے جو قرآن نے اپنے پيروؤں كے لئے معين كيا ہے ۔دين اسلام كی بنياد ظلم كا انكار اور انسانی اقدار اور كرامت كے تحفظ كی بنياد پر پوری دنيا كی تمام قوموں كے حقوق كے احترام اور برابری كی بنياد پر تاكيد ہے ۔دين اسلام كی تعليمات كے دشمنوں كی تشہيرات و پروپيگنڈوں كے برخلاف ، اس دين نے انسانی معاشرے كے لئے مساوات اور انصاف پسندی كا نمونہ پيش كيا ہے ليكن جو لوگ اسلامی انصاف پسندی كو اپنے ناجائز مفادات كے لئے نقصاندہ سمجھتے ہیں انہیں اسلامی نظام كا مثالی ہونا راس نہیں آتا ۔ یہی وجہ ہے كہ اس وقت عالم اسلام كو اسلامی اصول و عقائد كے بارے میں بے بنياد پروپيگنڈوں اور الزامات كا نشانہ بنايا جارہا ہے اور ظلم و ناانصافی كے سامنے جہاد جيسی دينی تعليمات كو جنگ پسندی اور دہشت گردی سے تعبير كيا جارہا ہے جو اسلام كے خلاف سراسر سازش ہے ۔ليكن اسلام كی جنگ مخالف روش اور عقائد كے خلاف پاپ كے ناروا بيانات جو مسلمانوں كے غم و غصے كا موجب بنے اور پيغمبر اسلام (ص) كی توہين جيسی مذموم حركتوں كے باوجود اسلامی بيداری روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای كے بقول بڑی طاقتوں كی حمايت يافتہ اور پوری طرح سے مسلح صیہونی فوج كے مقابلے میں حزب اللہ لبنان كی باعث افتخار كاميابی قرآنی وعدوں پر يقين اور احساس عزت كا مصداق ہے ۔اسی بنا پر آپ نے تاكيد فرمائی كہ قرآن سےانس اور اس میں غور و فكر جتنا زيادہ ہوگا اسلامی معاشرے كے فيض و بركات میں اتنا ہی روز افزوں اضافہ ہوگا ۔(27 ستمبر 2006)

نظرات بینندگان
captcha