ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے مطابق ان مقدس مقامات میں مرقد امام خمينی رہ جماران میں امام خمينی كا مكان ، امام كے بیٹے حضرت صالحۜ كا روضہ اور قرآنی ميوزيم شامل ہے –
اسی طرح عالمی مقابلے كے شركاء كو نماز جمعہ بھی لے جايا جاۓگا-
قابل ذكر ہے جب تك یہ قرآنی مقابلہ جاری رہے گا ہر رات شركاء كے لیے ايك اور قرآنی مقابلہ ہوگا جس میں قرآن سے متعلق ايك سوال كيا جاۓ گا اور ﭠﺋيسویں عالمی مقابلے كی مناسبت سے ۲۳ منتخب افراد كو ايك چوتھائ سكہ بھار آزادی انعام كے طور پر ديا جاۓ گا-