قرآن كی عوامی تنظيموں كو رجسٹرڈ كرنا وزارت مذہبی امور كی ذمہ داری ہے-

IQNA

صفار ہرندی :

قرآن كی عوامی تنظيموں كو رجسٹرڈ كرنا وزارت مذہبی امور كی ذمہ داری ہے-

12:12 - October 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1500954
قرآنی سرگرمياں گروپ: ثقافتی ،فنی ،دينی اور قرآنی اداروں كو كام كرنے كےلیے وزارت مذہبی امور سے اجازت لينا پڑے گی اور وزارت مذہبی امور ہی تنہا وہ ادارہ ہے جو ان اداروں كو رجسٹرڈ كرسكتا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزير ثقافت و مذہبی امور محمد حسين صفار ہرندی نے تہران میں منعقدہ ﭠﺋيسویں عالمی قرآنی مقابلوں كے حوالے سے خواجہ پيری كے ان بيانات جن میں انہوں نے كہا تھا كہ قرآنی ثقافت كے فروغ كے ذمہ دار افراد كو چاہیے كہ تمام امور كو وزارت ثقافت اور مذہبی امور كی اجازت سے انجام دیں، كی تاﺋيد میں كہا كہ تمام قرآنی پروگراموں پر ہر قسم كی نگرانی وزارت مذہبی امور كی ذمہ داری ہے۔ صفار ہرندی نے اپنے بيان كے آخر میں وزارت مذہبی امور كی طرف سے قرآنی سرگرميوں كے چار بلين بجٹ كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ ہم نے اس بجٹ سے اپنی كاركردگی كا آغاز كيا ہے اور آﺋندہ اس بجٹ كو مزيد بڑھا ديا جاۓ گا۔
نظرات بینندگان
captcha