آسٹريا سے (ايكنا) كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے افطاری كے بعد روزانہ رات كو آسٹريايی شيعہ و سنی مسلمان مساجد اور محافل میں بھر پور شركت كر كے اس مہينہ كی معنوی بركات سے فيض ياب ہوتے ہیں-
اس ملك میں تھوڑے عرصہ كےلیے موجود عترت النبیۖ گروپ اپنے پروگراموں كے ساتھ مسلمانوں كے درميان قرآن سے انس اور محبت كو زيادہ كرنے میں اہم كردار ادا كررہا ہے –
اس رپورٹ كے مطابق یہ گروپ پہلی بار اوپك اور اقوام متحدہ كے دفاتر میں مدعو ہوا تاكہ وہ ان دفاتر میں ملازمت كرنے والے مسلمان باشندوں كےلیے پروگرام منعقد كرسكے-