ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق ابھی تك اسپين ،مراكش ،سويزرلينڈ،جرمنی سویڈن ،فلسطين،لبنان،كويت،مصر،سوڈان نے اپنی شركت كا اعلان كيا ہے -
یہ نماﺋش گاہ آرٹ ،ثقافتی پروڈكٹس كی نماﺋش ،قرآنی اور دينی پبليشرز ،اور قرآنی میٹنگز پر مشتمل ہوگی-
آرٹ سيكشن میں پانچ ہزار فن پارے نماﺋش كے لیے ركھے جاﺋیں گۓ جن میں خوشنويسی ،قاليچے ،ڈراﺋنگ ،وغيرہ شامل ہیں
پبليشرز سيكشن میں قرآنی اور دينی موضوعات پر مختلف كتابیں ايرانی اور فارنر پبلشرز كی طرف سے نماﺋش كی جاﺋیں گی اور انكا بيشتر حصہ نمايشگاہ میں فروخت كيا جاﺋيگا-
اس نماﺋشگاہ كے دوران قرآنی موضوعات پر ملكی اور غير ملكی دانشوروں كی موجودگی میں علمی میٹنگز ہونگی –