عراق میں تشدد كا سلسلہ جاری ، كركوك میں عراقی فوج كا بڑا آپريشن ۔

IQNA

عراق میں تشدد كا سلسلہ جاری ، كركوك میں عراقی فوج كا بڑا آپريشن ۔

11:14 - October 08, 2006
خبر کا کوڈ: 1501576
عراق میں تشدد كا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد ہلاك اور زخمی ہوگئے ہیں ۔



عراقی پوليس كے مطابق تلعفر شہر میں ايك فوجی مركز كے قريب ايك ٹرك كو دھماكے سے اڑاديا گيا جس سے چار عراقی فوجيوں سميت آٹھ افراد ہلاك اور چھ زخمی ہوگئے ۔

ايك اور واقعے میں قانات اور تاجی كے علاقوں میں امريكی فوج كے گشتی دستوں كے راستے میں دوبم دھماكے ہوئے ۔

ان دھماكوں كے بعد امريكی فوجيوں نے علاقے كو گھيرے میں لے ليا اور عراقی پوليس اور عوام كوبم دھماكوں كے مقام پر جانے سے روك ديا ۔

دوسری طرف امريكی فوجيوں نے صوبہ الانبار كے مختلف علاقوں میں دسيوں عراقيوں كو گرفتار كرليا ہے اس صوبے میں امريكی فوجيوں كی كارروائيوں سے حالات كشيدہ ہیں ۔

عراقی سيكورٹی فورسز نے بھی صوبہ ديالہ كے بلدروز اور حديد علاقوں میں كارروائی كركے دو دہشت گردوں كو ہلاك اور چاليس كو گرفتار كرنے كا دعویٰ كيا ہے ۔

ادھر عراقی فورسز نے شمالی شہر كركوك میں امن و امان كی صورتحال كو كنٹرول كرنے كے لئے بڑا آپريشن شروع كيا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha