ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق صوبہ خوزستان میں قرآنی خبر رساں ايجنسی كا افتتاح كرتے ہوۓ صدر مملكت كے مشير اور ادارہ جہاد دانشگاہی كے سربراہ جناب ڈاكٹر علی منتظری نے كہا :صوبہ خوزستان میں قرآنی خبر رساں ايجنسی كے افتتاح پر میں تمام محبان قرآن اور قرآنی دوستوں كو مبارك باد پيش كرتا ہوں-
انہوں نے كہا:كہ ايك طرف سے اگر خبر رساںايجنسياں افكار كو منتقل كرنے كا اہم ترين ذريعہ ہیں تو دوسری طرف یہ اغيار كی ثقافت سے مقابلہ كا بھی بہترين وسيلہ ھیں-
انہوں نے مزيد كہا: كہ آج ملك میں اس كے اہم پروگراموں كو آگے بڑھانے كےلیے خبر رساں ايجنسيوں كو خاص مقام حاصل ہے –
دور حاضر میں خبر رساں ايجنسيوں كی شناخت اور اس سے استفادہ كا طريقہ بہت اہميت كا حامل ہے –
جہاد دانشگاہی نے بھی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی بنياد تين سال پہلے ركھی تھی اور آج یہ معلوم ہو رہا ہے كہ اس خبر رساں ايجنسی كا انتخاب بالكل صحيح ہوا تھا-ا سلیے كہ آج پوری دنيا میں قرآن پر حملوں كا جواب انہیں خبر رساں ايجنسيوں كے زريعہ ہوتا ہے –
جناب ڈاكٹر علی منتظری نے كہا: یہ قرآنی خبر رساں ايجنسی كسی ايك خاص گروپ كی ترويج اور تبليغ كے لیے نہیں ہے بلكہ جتنے بھی قرآن دوست ہیں وہ سب اس خبر رساں ايجنسی میں شريك ہوكر تجربہ كرسكتے ہیں-