قطر كا ترويج اسلام كے لیے سیٹيلاﺋٹ چينل كی تاسيس كا منصوبہ

IQNA

ڈاكٹر علی قرہ داغی:

قطر كا ترويج اسلام كے لیے سیٹيلاﺋٹ چينل كی تاسيس كا منصوبہ

9:55 - October 12, 2006
خبر کا کوڈ: 1502502
بين الاقوامی گروپ:اسلام كے خلاف يورپ كی گھناونی سازشوں كا مقابلہ كرنے اور غير مسلم باشندوں كو اسلام سے روشناس كرانے كے لیے قطر كا ثقافتی سنٹر سیٹلاﺋٹ چينل شروع كررہا ہے –
بين الاقوامی گروپ:اسلام كے خلاف يورپ كی گھناونی سازشوں كا مقابلہ كرنے اور غير مسلم باشندوں كو اسلام سے روشناس كرانے كے لیے قطر كا ثقافتی سنٹر سیٹلاﺋٹ چينل شروع كررہا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اور ٫٫نسيج٬٬ ساﺋیٹ كی نقل كے مطابق قطر كے ثقافتی ادارہ كے سربراہ ڈاكٹر علی قرہ داغی نے كہا: اس سٹيلاﺋٹ چينل كا مقصد دين اسلام كے باطنی اور معنوی پہلو كو سامنے ركھتے ہوۓ عقلی اور نقلی جوابات فراہم كرنا اور اسلام كی صحيح تصوير كو انكے سامنے پيش كرنا ہے –
انہوں نے اس چينل كی مالی مشكلات كے حل كےلیے قطر كے مالدار اور متموّل حضرات كو ايك جشن میں مدعو كرنے كا پروگرام ترتيب ديا ہے ،اس چينل كا نام ٫٫رحمۃ للعالمين ٬٬ ہوگا –اس جشن كی كاروائی كو عربی چينلز پر لاﺋيو دكھايا جاۓ گا-
اس ثقافتی سينٹر كے عہد داروں كا ارادہ ہے كہ یہ چينل عربی اور انگريزی كے علاوہ جرمن زبان میں بھی اپنی نشريات پيش كرے -
نظرات بینندگان
captcha