ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٹاﺋمز و كٹوريا (Times Victoria) اخبار سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی سكول میں ايك ہزار طلباء كی گنجاﺋش موجود ہے –یہ سكول ۱۵۰۰ مربع میٹر پر ۲۳ ملين ڈالر كے اخراجات سے تعمير ہوا ہے-
سكول ٹرسٹ كے ركن خالد ترابين نے اس سكول كے افتتاح پر اظہار مسرت كرتے ہوۓ كہا :كينیڈا میں اس اسلامی سكول كی بلڈنگ كے افتتاح سے اس شہر كے مسلمانوں كے كئی سالہ خواب شرمندہ تعبير ہوا-
اس سكول كی تعمير كے تمام اخراجات پراﺋيوٹ ذرايع سے اكھٹے كیے گۓ اور اس شہر (آیڈمنٹن) كے مسلمانوں نے ۱۰ ملين ڈالر كا عطیہ ديا –
سكول كی بلڈنگ اسلامی طرز تعمير اور شمالی آمريكہ كے طرز تعمير دونوں كا مشتركہ شاھكار ہے -