كتاب ٫٫ضيافت نور٬٬ كے مصنف :خدا سے نزديك ہونے كے لیے سب سے بہتر زمانہ شب قدر ہے –

IQNA

جناب كامران شرفشاھی:

كتاب ٫٫ضيافت نور٬٬ كے مصنف :خدا سے نزديك ہونے كے لیے سب سے بہتر زمانہ شب قدر ہے –

11:47 - October 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1503242
ادبی گروپ :فارسی اديبات میں بشر كے لیے خدا سے نزديك ہونے كا بہترين زمانہ شب قدر كو قرار ديا گيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ عظيم شاعر جناب كامران شرفشاھی نے كہا: فارسی زبان كے بلند پایہ شعراء نے اپنےكلام میں شب قدر كے مفہوم كو منظوم انداز میں پيش كيا ہے اگر كوئی ان مفاہيم پر غور كرۓ تو اس میں ايك عظيم تحول پيدا ہوجاۓ گا-
انہوں نے شپ قدر كی اھميت بيان كرتے ہوۓ كہا: اس شب كی اھميت كو بشر نے واقعی طور سے ابھی نہیں پہنچانا ہے –یہ وہ شب ہے جس میں انسان توبہ اور گناہوں سے دوری كے بعد خدا سے نزديك ہوسكتا ہے –اس شب میں انسان كے مقدرات كا فيصلہ ہوتا ہے جس پر حضرت ولی عصر (عج) اپنے دستخط كرتے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha