سعودی عرب ٹی وی سے مسجد الحرام میں قائم نماز شب كا ترجمہ فورا نشر كيا جاتا ہے –

IQNA

سعودی عرب ٹی وی سے مسجد الحرام میں قائم نماز شب كا ترجمہ فورا نشر كيا جاتا ہے –

10:08 - October 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1503424
بين الاقوامی گروپ :ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرہ میں سعودی عرب ٹی وی نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ۖ میں برپا ہونے والی نماز تہجد اور نماز تراويح كا دو زبانوں(انگريزی اور فرانسيسی) میں فوری ترجمہ نشر كرنا شروع كرديا ہے.
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی اخبار ٫٫عكاظ٬٬ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذھبی امور شيخ طلال بن احمد العقيل نے اس پروگرام كو سراہا اور اس كے ۲۰ روز گزرنے پر اس كے ناظرين كی بے شمار تعداد كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اس پروگرام كو مغربی مسلمانوں اور غير عرب مسلمانوں میں بہت پذيرائی ملی ہے –
انہوں نے مزيد كہا : بہت سارے ناظرين نے ايميل اور ٹيليفون كے ذريعے اس پروگرام پر اظہار مسرت كياہے-
دوسری طرف سے بہت سارے علماء اسلام نے نماز تہجد اور تراويح كے فوری ترجمہ كی نشريات كو غير اسلامی ممالك میں نشر اسلام اور شريعت محمدی كی تبليغ كا بہترين وسيلہ قرار ديا ہے
نظرات بینندگان
captcha