ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی اخبار ٫٫عكاظ٬٬ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے وزير اوقاف و مذھبی امور شيخ طلال بن احمد العقيل نے اس پروگرام كو سراہا اور اس كے ۲۰ روز گزرنے پر اس كے ناظرين كی بے شمار تعداد كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ اس پروگرام كو مغربی مسلمانوں اور غير عرب مسلمانوں میں بہت پذيرائی ملی ہے –
انہوں نے مزيد كہا : بہت سارے ناظرين نے ايميل اور ٹيليفون كے ذريعے اس پروگرام پر اظہار مسرت كياہے-
دوسری طرف سے بہت سارے علماء اسلام نے نماز تہجد اور تراويح كے فوری ترجمہ كی نشريات كو غير اسلامی ممالك میں نشر اسلام اور شريعت محمدی كی تبليغ كا بہترين وسيلہ قرار ديا ہے