ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلہ میں شركت كرنے والے افراد اس سورہ میں تفكر اور تدبر اور اس كی كسی ايك آيت كی تفسير كو ايك جملہ میں بيان كركے قرآنی مقابلے كے منتخب ان دسيوں افراد میں شامل ہوسكتے ہیں-
اس مقابلے میں ايك مہينہ تك تحريری طور پر گھر بیٹھے خواتين اور حضرات شركت كرسكتے ہیں-
اس مقابلہ میں منتخب ہونے والے افراد كو ٫٫ریڈيو جوان٬٬ كی طرف سے ٫٫حج كا ٹكٹ ٬٬ ديا جاۓ گا ياد رہے یہ قرآنی مقابلہ ماہ مبارك رمضان كے ساتھ مختص ہے اور عيد سعيد فطر تك جوابات ارسال كرنے والوں كو اس میں شريك سمجھا جاۓ گا-
جواب ارسال كرنے كے لیے ایڈريس:٫٫شبكہ راديو جوان ،پوسٹ بكس 19395-5747٬٬