مسلمان جوانوں كی عالمی تنظيم نے ايشيائی ممالك میں ۳۱ مساجد كی تعمير كی-

IQNA

مسلمان جوانوں كی عالمی تنظيم نے ايشيائی ممالك میں ۳۱ مساجد كی تعمير كی-

12:14 - October 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1504000
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے مشرقی صوبہ میں موجود مسلمان جوانوں كی عالمی تنظيم نے سال رواں كے پہلی شش ماہی میں ۳۱ مساجد ايشيائی ممالك میں تعمير كرواﺋیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی( ايكنا) نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس تنظيم كےمنتظم اعلی ڈاكٹر عبد الرحمن الشيخ نے اس بارے كہا: مسلمان جوانوںكی عالمی تنظيم نے ابھی تك مساجد كے اس پراجيكٹ پر ايك ملين سعودی ريال سے زاﺋد رقم خرچ كی ہے –
اور اس پر اجيكٹ پر انڈونيشيا، سری لنكا، فلپاﺋن، تھائی لينڈ، نيپال اور بنگلہ ديش كےمختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں عمل ہوچكا ہے اور اسی تنظيم نے كچھ رفاھی پراجيكٹ بھی سعودی عرب اور ايشيائی ممالك میں شروع كر ركھے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha