ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے ٫٫Timervictoria٬٬ اخبار سے نقل كيا ہے كہ ٫٫كريس كلمنٹ٬٬ اسكولمالٹ كےﻣﺌﺋر نے شہر كی پہلی مسجد كے افتتاح كے بارے میں كہا: اس شہر كے ساكنين كی طرف سے كينیڈا میں مسجد كی شديد مخالفت اور دو ٹيلی فونی دھمكيوں كے باوجود ميونسپل كمیٹی نے مسلمانوں كی مسجد كے لیے درخواست كو قبول كيا.
انہوں نے كہا: اس شہر میں پہلی مسجد كا معرض وجود میں آنا ايك مثبت قدم ہے اور بعض لوگوں كا اس پر اعتراض كرنا انكی اسلام سے ناآشنائی كا منہ بولتا ثبوت ہے-
٫٫مونٹرﺋال بينك٬٬ كی یہ بلڈنگ ۵ سال سے خالی تھی اب نہ صرف وہ مسجد ہے بلكہ اسے اسلامی كلچر سنٹر كا درجہ بھی مل گيا ہے-
كينیڈا میں ۵ لاكھ مسلمان آباد ہیں جو اس ملك كی ۳۱ ملين آبادی كا ڈیڑھ فيصد ہیں-