دفتر تبليغات اسلامی كی طرف سے قدس ريلی كے شركاء كا شكریہ-

IQNA

دفتر تبليغات اسلامی كی طرف سے قدس ريلی كے شركاء كا شكریہ-

11:45 - October 22, 2006
خبر کا کوڈ: 1504215
اعزازی خبر نگار /امير محسن سلطان احمدی: ايران كی انقلابی اور غيور قوم نے لاكھوں كی تعداد میں يوم القدس كے مظاہرے میں شركت كر كے ظالموں سے اظہار نفرت كے اعلان كے ساتھ مظلوموں كی حمايت كی-جس پر دفتر تبليغات اسلامی نے ايرانی عوام كا شكریہ ادا كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق دفتر تبليغات اسلامی نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ دنيا كے مسلمانوں اور دانشمندوں كو قدس ، اور مظلوم فلسطينيوں اور شجاع لبنانيوں كی حمايت كركے واﺋٹ ہاٶس اور غاصب اسراﺋيل (جو مكڑی كے جالوں سے بھی زيادہ كمزور ہے ) پر اس بات كو واضح كرديا كہ بالآخر حق كا بول بالا ہوگا اور باطل كو شكست كا سامنا كرنا ہوگا-
اس بيان میں ايرانی عوام كو خطاب كركے كہا گيا ہے كہ آپ كی لاكھوں كی تعداد میں شركت امام خمينی رہ اور قاﺋد انقلاب اسلامی كی آواز پر لبيك ہے-
اور آج آپ نے پھر اپنے نعروں –اللہ اكبر، مردہ باد امريكہ ،مردہ باد اسراﺋيل سے دنيا والوں كو بتاديا كہ مسلم اور آزاد قومیں ماضی كی طرح بيدار ہیں اور ظالموں سے بيزار ہیں-
نظرات بینندگان
captcha