ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی خبر نگار كےمطابق دسيوں ہزار فلسطينی جو غزہ اور كرانہء باختری سے مسجد الاقصی نماز جمعہ ادا كرنے كے لیے جارہے تھے-صہيونی پوليس نے راستوں كو بند كركے انہیں نماز جمعہ كی اداﺋيگی سے محروم كرديا-اسی طرح پوليس انہیں بھی مسجد الاقصی میں جانے سے روك رہی تھی جن كی عمر ۴۵ سال سے كم تھی ليكن ان تمام تر پابنديوں اور سختيوں كے باوجود مسجد الاقصی نمازيوں سے بھری ہوئی تھی-