ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے واشنگٹن پوسٹ اخبار سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے ثقافت اسلامی سينٹر كے سربراہ عبد اللہ بن عيسی نے كہا كہ اس كلچر سنٹر كا ارادہ ہے كہ كئی سو مغربی سياحوں كو دبئی كی خوبصورت مساجد كی زيارت بالخصوص جامع مسجد ٫٫حميرا٬٬ كا ديدار كرايا جاۓ-
انہوں نے اس پروگرام كا مقصد مغربی باشندوں كو دوسری تہذيبوں اور اديان سے آشنا كرانا قرار ديا –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام میں اسلامی اصولوں كے متعلق سوالات ،روزہ كی اھميت اور نماز كے مفہوم كوسياحوں كے لیے واضح كيا جاۓ گا-
ياد رہے اس مركز نے ابھی تك غير مسلموں كو اسلام سے آشنائی كے لیے دو ملين سات لاكھ ڈالر خرچ كۓ ہیں-