عراق میں 16 امريكی فوجيوں اور 62 پوليس اہلكاروں سميت 80 ہلاك:

IQNA

عراق میں 16 امريكی فوجيوں اور 62 پوليس اہلكاروں سميت 80 ہلاك:

6:42 - October 29, 2006
خبر کا کوڈ: 1505045
بغداد :عراق میں بم دھماكوں ،جھڑپوں اور فاﺋرنگ كے مختلف واقعات میں 16 امريكی فوجيوں سميت ۸۰ سے زاﺋد افراد ہلاك اور متعدد زخمی ہوگۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی موصولہ رپورٹ كے مطابق ديالہ میں مزاحمت كاروں نے پوليس اہلكاروں كی بس پر فاﺋرنگ كركے ۵۰ سے زاﺋد افراد كو ہلاك كرديا-
بدھ كے دن الانبار میں مزاحمت كاروں سے جھڑپ كے دوران ۵ امريكی فوجی مارے گۓ-
وزير اعظم نوری المالكی نے بغداد میں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ امريكہ يا كوئی اور ملك عراق كے استحكام كے لیے ٹاﺋم ٹيبل نہیں دے سكتا-
انہوں نے كہا كہ ساری دنيا كو علم ہے كہ عراق میں ايك پاپولر حكومت ہے اور كوئی اس كے لیے ٹاﺋم ٹيبل نہیں دے سكتا-
نظرات بینندگان
captcha