ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی :رمضان المبارك كے آخری عشرے میں 40 ممالك كے تقريبا ۸۰۰ طلباء اعتكاف كی بركات و خيرات سے فيض ياب ہوۓ-
ان بابركت مراسم میں ۳۵۰ خواہران گرامی اور ۵۵۰ برادران نے شركت كی مسجد ٫٫گوہر شاد٬٬ جو كہ حرم مطہر امام رضا ۜ كے جوار میں واقع ہے جس میں معتكفين نے اپنے خالق حقيقی سے راز و نياز كيا-
قابل ذكر ہے كہ ان مراسم كے انعقاد كابیڑا ٫٫مركز جہانی علوم اسلامی ٬٬ كے شعبہ خراسان نے اٹھايا ہے-