حوزہ علمیہ نجف كے بعض نماﺋندگان كا حوزہ علمیہ خراسان كے سربراہ كے ساتھ اجلاس-

IQNA

حوزہ علمیہ نجف كے بعض نماﺋندگان كا حوزہ علمیہ خراسان كے سربراہ كے ساتھ اجلاس-

9:06 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505219
اعزازی خبر نگار :امير محسن سلطان احمدی :حوزہ علمیہ نجف كے بعض نماﺋندگان نے حوزہ علمیہ خراسان كے اراكين كے ساتھ تبادلہ خيال كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں حوزہ علمیہ نجف كے مالی امور كے انچارج نے كہا كہ حوزہ علمیہ نجف كا شمار عالم اسلام كے صف اول كے علمی مراكز میں ہوتا ہے-
انہوں نے كہا یہ حوزہ كئی سالوں تك مسدود رہا –اس وقت یہ حوزہ اپنی كاركردگی كا باقاعدہ آغاز كرچكا ہے –اور اس وقت الحمدللہ دروس خارج اور سطح كی تدريس ہورہی ہے-
حوزہ كے انچارج نے كہا اس وقت حوزہ علمیہ نجف و كربلا اور ان كے تحت چلنے والے مدارس میں پانچ ہزار طلاب اور طالبات اسلامی علوم كی تحصيل میں مشغول ہیں-
اس اجلاس میں حوزہ علمیہ خراسان كے انچارج نے حوزہ علمیہ نجف كے اراكين كا خير مقدم كرتے ہوۓ اپنے حوزہ كی تعليمی ،تربيتی اور دفتری كاركردگی سے آگاہ كيا-
نظرات بینندگان
captcha