قاﺋد ملت جعفریہ پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی نے كہا: حكومت كی باگ ڈور عوامی نمايندوں كے سپرد كی جاۓ-

IQNA

قاﺋد ملت جعفریہ پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی نے كہا: حكومت كی باگ ڈور عوامی نمايندوں كے سپرد كی جاۓ-

8:55 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505230
بين الاقوامی گروپ: قاﺋد ملت جعفریہ پاكستان نے ايك بيان میں كہا ہے كہ ملك میں حقيقی جمہوريت بحال كی جاۓ –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ كے اخباری مركز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاﺋد ملت جعفریہ پاكستان نے كہا كہ پاكستانی عوام غربت ،غير معياری نظام تعليم ،ڈكيتی ،بد امنی جيسی ہزاروں مشكلات میں جكڑے ہوۓ ہیں ايسا نظام كہ جس میں عوام كے فيصلے كا احترام كيا جاۓ ملك میں راﺋج نہیں ہے –
علامہ سيد ساجد علی نقوی نے مزيد كہا كہ ملك میں تعليمات دينی پر مبنی عادلانہ نظام قاﺋم كيا جاۓ-
اور یہ ہر شخص كا وظيفہ ہے كہ وہ امير المومنين كے نظام حكومت كو آﺋیڈيل قرار ديتے ہوۓ ايسے نظام كے لیے جدوجہد كرے-
نظرات بینندگان
captcha