ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ شاعر صادق رحمانی نے كہا كہ مجموعی طور پر ہر قرآنی خبر رساں ايجنسی كی كاركردگی اچھی ہے ليكن یہ خبر رساں ايجنسی اس سے بہتر بھی كام كرسكتی ہے-
انہوں نےكہا كہ اس ايجنسی كو چاہیے كہ ذراﺋع ابلاغ میں اور بہتر طريقے سے اپنی كاركردگی كو انجام دے صادق رحمانی نے كہا كہ خبر رساں ايجنسياں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ھیں ،ليكن قرآن كے سلسلے میں ان كی كوئی كاركردگی نہیں تھی-ليكن ايكنا دنيا كی وہ واحد قرآنی خبر رساں ايجنسی ہے جس نے معارف اور ادبيات قرآن كے سلسلے میں اچھی كاركردگی كا مظاہر كيا ہے -