ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) جناب ڈاكٹر محمد علی اصفهانی اس كتاب كے مقدمے میں تحرير كرتے هیں كه مسلمانوں كی يونانی علوم سے آشنائی اور قرآن مجيد كو ساﺋنسی علوم پر منطبق كرنے كے بعد چوتھی صدی هجری میں تفسير قران سے متعلق ايك نئی تفسير سامنے آئی جسے ساﺋنسی تفسير كے نام سے جانا گيا –
ڈاكٹر رضايی ساﺋنسی اعجاز قرآن كی وضاحت كرتے هوۓ لكھتے هیں كه قرآن كے ساﺋنسی اعجاز كے معنی يه هیں كه وه معارف اور ساﺋنسی اسرار جو قرآن مجيد میں بيان كیے گۓ هیں ليكن وه معارف نزول قرآن كے وقت انسان كےلیے مجھول تھے ساﺋنس كی ترقی كے بعد انهیں دريافت كيا گيا –