ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق قرآنی محقق اور قرآن كو تين زبانوں میں ترجمه كرنے والی خاتون محترمه معصومه يزدان پناه نے كها كه كلی طور پر ادبيات قرآن كی دو قسمیں هیں ۱: محكمات ۲: متشابھات
اور ادبيات قرآن كی جزوی تقسيم كے متعدد موارد هیں كه جن پر نه ابھی دقيق بحث كی گئی هے اور نه هی انكی موضوع بندی هو سكی هے –
انهوں نے كها قرآن میں ادبی گفتگو كے بهت سے موارد هیں قرآن نے ادب پر بهت زور ديا هے –لهذا ايك عام عنوان كے تحت ادبی گفتگو كی موضوع بندی كی جاسكتی هے-