فرانس كے وزير داخله كے خلاف ٬مسلم ملازمين كا مقدمه-

IQNA

فرانس كے وزير داخله كے خلاف ٬مسلم ملازمين كا مقدمه-

8:11 - November 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1507537
بين الاقوامی گروپ: پيرس ايرپورٹ سے برطرف كیے گۓ سات مسلم ملازمين نے فرانس كے وزير داخله كے خلاف مقدمه دائر كرديا هے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے bloog mblg نامی خبر سنٹر سے نقل كيا هے كه پيرس اير پورٹ سے ۷۲ مسلم ملازمين كو برطرف كرديا گيا هے –برطرف شده ملازمين میں سے سات نے فرانس كے وزير داخله كے خلاف مقدمه كرديا هے-
يونين كے وكيل نے كها كه ملازمين نے اپنی درخواست میں برطرفی كی وجه ذكر نهیں كی هے-
وكيل نے كها كه مسلم ملازمين كے اخراج كی كوئی معقول وجه نهیں هے-
قابل ذكر هے كه فرانس كے وزير داخله نے گذشته مهينے ايك پريس كانفرنس میں كها تھا كه میں شدت پسندانه نظريات كے حامل افراد كو اير پورٹ پر كام نهیں كرنے دوں گا-
ساركوزی ٬آينده سال هونے والے صدارتی انتخاب كے بھی اميدوار هیں-
نظرات بینندگان
captcha