ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫المحيط٬٬ سے نقل كيا هے كه ڈاكٹر عبد الفضيل٬٬ نے كها :دشمنان اسلام كا مسلم خواتين كے پردے سے مقابله مسلمانوں سے مقابله هے-انهوں نے اپنے بيرون ملك كے متعدد سفروں كی طرف اشاره كرتے هوۓ كها كه دنيا كے تمام انسان اپنے مذھب اور ثقافت كے علاوه ايسا قومی لباس بھی پهنتے هیں جو ان كے دين سے مناسبت ركھتا هو-ليكن دشمنان اسلام ٬مسلم خواتين كے پردے سے متعلق ايك خاص نظر ركھتے هیں جو ايك لمحه فكريه هے-