ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے برناما خبررساں ايجنسی كے حوالے سے لكھا ہے كہ تفاہم اسلامی انسٹیٹيوٹ كے سر براہ احمد عبد الحميد نے كہا ہے كہ اسلام كی تبليغ و ترويج كے لئے انٹر نیٹ ايك موثر ترين ہتھيار ہے ، كيونكہ زيادہ تر انٹر نیٹ سےجوان ہی سروكار ركھتے ہیں اس لئے اس فرصت كو غنيمت جانتے ہوئے جوانوں كو اسلام كی طرف جذب كيا جا سكتا ہے ـ
وہ ملائشيا میں منعقد تبليغ اسلامی اور مواصلاتی ٹيكنالوجی كا نفرنس میں خطاب كر رہے تھے انھوں نے كہا كہ ادارہ ترويج اسلام كے لئے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرے گاـ