تايباد كی مساجد میں ـ خواتين كے لئے ۲۰ قرآنی پروگراموں كا انعقاد.

IQNA

تايباد كی مساجد میں ـ خواتين كے لئے ۲۰ قرآنی پروگراموں كا انعقاد.

11:55 - November 15, 2006
خبر کا کوڈ: 1508526
قرآنی سرگرمياں گروپ:ماہ مبارك رمضان كے بعد بھی ۲۰ مذہبی انجمنیں تايباد كی مساجد میں قرآنی پروگرام منعقد كر رہی ہیں ـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق تايباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير حجۃ الاسلام جناب رحمتی نے كہا ہے كہ ماہ رمضان كی مناسبت سے شہرتايباد میں قرآن مجيد كے ۱۰۵ دروس كا انعقاد كيا گيا تھاـ
ان میں سے ۳۵ دروس خواتين كے لئے مخصوص تھے اور الحمد اللہ ابھی بھی خواتين كے لئے ۲۰ قرآنی نشستیں تايباد كی مساجد میں منعقد ھو رہی ہیں ـ
انھوں نے مزيد كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں ،تايباد میں تفسير قرآن كے بھی كچھ دروس ركھے گئے تھے جسے عوام نے اور بالخصوص جوانوں نے بہت پسند كياـ

نظرات بینندگان
captcha