حفاظ اور قرآن مجيد كے قاريوں كو چاہيئے كہ سماج میں بڑھتے ہوئے خرافات كا مقابلہ كریں ـ

IQNA

حفاظ اور قرآن مجيد كے قاريوں كو چاہيئے كہ سماج میں بڑھتے ہوئے خرافات كا مقابلہ كریں ـ

12:47 - November 15, 2006
خبر کا کوڈ: 1508560
قرآنی سر گرمياں گروپ: بڑھتے ہوئے خرافات ملك كا اہم ترين مسئلہ ہے حفاظ قرآن اور قاريان قرآن كو چاہيئے كہ وہ ان خرافات كا مقابلہ كریں ـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق فضائی افواج میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حجۃ الاسلام جناب حسن زادہ نے كہا كہ اگر مجھ سے پوچھا جائےكہ اس وقت ملك كے اہم ترين مسائل كيا ہیں تو میں جواب میں كہوں گا كہ ايسے افر اد كہ جو ماہ مبارك رمضان میں لوگوں كو بر انگيختہ كررہے تھے اور خود بی بی سی كو انٹرويو دے كر اقوام متحدہ كو ايران كے خلاف ابھار رہے تھے اور امام زمانہ (عج) سے ملاقات كے دعوے كے ساتھ خرافات كی ترويج كر رہے تھے ان كی نشاندھی كرنا ملك كا اہم ترين مسئلہ ہے ـ
جناب حسن زادہ نے كہا كہ حفاظ اور قاريان قرآن كو چاہيئے كہ ملك میں پھيلتے ہوئے خرافات كا مقابلہ كریں ـ

نظرات بینندگان
captcha