ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے بحرين نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی وزارت تعليم میں قرآنی امور كےانچارج محمد الغيلی نے كہا ہے كہ تمام قرآنی مدارس حكومت كے دستور العمل اور قوانين كے مطابق اپنی سر گرمياں جاری ركھیں گے ۔
انھوں نے پرائمری اور مڈل كی كلاسوں میں قرآن كی مستقل تدريس كے قانون كی بھی ترديدكی اور كہا كہ یہ ايك بے بنياد قانون ہے ۔
الغيلی نے قرآنی مدارس كی بندش ، مدارس كی تبديلی كی افواہوں كی بھی ترديد كی ہے ۔