ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق صوبہ ايلام كے ادارہ تعليم و تربيت كے سربراہ جناب يوسف نوری نے كہا كہ یہ اساتذہ معارف قرآن كی خصوصی كلاسوں میں شركت كركے بقدر ضرورت ، قرآنی تعليمات سے آراستہ ہو چكے ہیں ـ
انہوں نے كہا: مدارس میں طلباء كو قرآن كی تعليم دينا یہ ہمارا اصلی مقصد ہے لہٰذا تمام ثقافتی ادارے جو طلباء كے لئے قرآن كی كلاسوں كا انعقاد كریں گے ادارہ تعليم و تربيت اُن كے لئے قرآنی اساتذہ كا انتظام كرے گاـ
جناب نوری نے كہاكہ صوبہ ايلام میں دارالقرآن سنٹرز كی توسيع كے لیے ۵۰۰ ملين ريال كا بجٹ ديا گيا ہےـ
انہوں نے آخر میں كہا كہ صوبہ ايلام كے ادارہ تعليم و تربيت كے اراكين كی موافقت كے بعد مدارس میں قرآنی تعليم كے لئے مزيد سہولتیں فراہم كرنے كے ساتھ ساتھ صوبہ ايلام میں علوم قرآنی كے تحقيقی سنٹرز قائم كئے جائیں گےـ