اہانت پيغمبر(ص) كرنے والے اخبار كے ایڈیٹر ، اور مقالہ نگار كو دو ماہ كی قيد كی سزا

IQNA

اہانت پيغمبر(ص) كرنے والے اخبار كے ایڈیٹر ، اور مقالہ نگار كو دو ماہ كی قيد كی سزا

16:09 - November 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1509061
بين الاقوامی گروپ:جمہوریہ آذربائيجان كے ايك اخبار كے ایڈیٹر كو پيغمبر(ص) كی شان میں اہانت آميز مقالہ كی اشاعت كرنے پر دو مہينہ كی قيد كی سزا سنائی گئی ہےـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دنيا نووسی سے نقل كيا ہے كہ آذر بائيجان كی عدالت نے یہ سزا جمعرات كے دن اخبار كے ایڈیٹر اور مضمون نگار كو سنائی ہےـ
یہ مقالہ نومبر كی پہلی تاريخ كو "ہم او يورپ" كے عنوان سے شائع كيا گيا تھا جس میں مقالہ نگار رفيق تقی نے پيغمبر(ص) كی شان میں گستاخی كرتے ہوئے لكھا كہ اسلام بشريت كی ترقی میں ركاوٹ ہے ـ
عدالت نے اخبار كے ایڈیٹر اور مضمون نگار كا جرم مذہبی اور قومی اختلافات كو برانگيختہ كرنا قرار ديا ہےـ
مقالہ كی اشاعت كے بعد، اخبار، كو بہت اعتراضات كا سامنا كرنا پڑا ہے یہاں تك كہ ایڈیٹر كے معافی مانگنے كے بعد بھی اعتراضات میں كمی واقع نہیں ہوئی ـ
نظرات بینندگان
captcha