آج بعض لوگ شبہات كو ايجاد كركے مسلمانوں كی مذہبی بنيادوں كو كھوكهلا كرنا چاہتے ہیں ـ

IQNA

آیۃ اللہ العظمیٰ تبريزی:

آج بعض لوگ شبہات كو ايجاد كركے مسلمانوں كی مذہبی بنيادوں كو كھوكهلا كرنا چاہتے ہیں ـ

16:35 - November 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1509069
فكر و نظر گروپ: مرجع تقليد حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ تبريزی نے صادق آل محمد (ص) حضرت امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسب سے ايك پيغام جاری كيا جس میں فرمايا آج بعض لوگ یہ كوشش كررہے ہیں كہ شبہات ايجاد كركے مسلمانوں كی حيثيت كو داغدار بنائیں ۔ مرجع تقليد نے فرمايا كہ جو شبه ايجاد كرے گا ، وہ خود ہی نقصان اُٹھائےگاـ
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رسا سے نقل كيا ہے كہ آیۃ اللہ العظمیٰ تبريزی نے امام جعفر صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے ايك بيانیہ صادر كيا جس میں عوام سے كہا كہ وہ امام صادق (ع) كی شہادت كے ايام میں زيادہ سے زيادہ مجالس عزا كا انعقاد كریں ـ اور شعائرالہی كا دفاع كریں ـ
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوۓ كہ دين كی بقاء شعائر الہی كی حفاظت پر مبنی ہے كہا كہ آج بعض لوگ كوشش كررہے ہیں كہ شبہات كو ايجاد كركے ہمارے مسلّم عقايد كو تنقيد كا نشانه بنائیں ـ
آیۃ اللہ العظمیٰ تبريزی نے فرمايا: شعائر الہی كی حفاظت واجبات الہیہ میں سے ہے البتہ مجالس كا انعقاد اس طرح نہ ہو كه اہل بيت كی توہين كا سبب بن جائے ـیہ مذہب ہمارے پاس امانت ہے جس كے مسلّمٰات كو ہمیں دل و جان سے بچانا ہےـ
آیۃ اللہ العظمیٰ تبريزی نے كہا كہ وہ لوگ جن كے دلوں كی نورانيت ختم ہو چكی ہے اور دنيا اُنہیں دھوكہ دے چكی ہے وہ ان مجالس كی اہميت كو كم كركے جوان نسلوں كو گمراہی كی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ جب كہ وہ اس بات سے غافل ہیں كہ اس كا نقصان خود انہیں كی طرف پلٹ آئے گا۔
نظرات بینندگان
captcha