ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نسيج سائٹ اور امارات كے اخبار البيان سے نقل كيا ہے كہ حبيب موسی جو كہ عالمی گينز بك كے مطابق دنيا كا سب سے چھوٹے قد كا پائلٹ ہے اس كا قد 140 سينٹی میٹر ہے، اس نے كہا كہ یہ انكشاف دقيق اور باوثوق ذرائع كے مطابق ہے اور میں اپنی تحقيق كے نتيجہ میں اس انكشاف تك پہنچا ہوں كہ دنيا كی اكثر پروازوں كی اڑان اور ان كے اترنے كے زاویے مكہ مكرمہ يا بيت المقدس كی طرف ہیں ـ
اس پائلٹ نے كہا كہ جن ممالك كے ائر پورٹ ميری تحقيق میں شامل رہے ان میں مشرق وسطی كے ممالك ، مصر، (جی اف) نيويارك، روس، فرانس اور اٹلی شامل ہیں ـ