ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آیۃ اللہ العظمیٰ مكارم شيرازی نے علوم حديث سنٹر كے عہدے داروں كو خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ پہلی صدی ہجری میں دشمنوں نے احاديث كو نابود اور مخدوش كرنا چاہاـ ليكن محدثين نےاپنی بيداری كا ثبوت ديتے ہوئے احاديث كی حفاظت كی ـ
مرجع تقليد نے احاديث كی حفاظت اور اُن كی اشاعت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ائمہ علیہم السلام نے اپنے اصحاب سے فرمايا كہ احاديث كو تحرير كركے ان كی اشاعت كروـ اس لئے كہ ايك زمانہ ايسا آئے گا جسمیں حقائق كو سمجھنے كا واحد راستہ احاديث هونگی- لہٰذا غيبت كے دور میں ہماری پناہ گاہ احاديث اہلبيت (ع) ہیںـ
مرجع تقليد نے كہا كه فقہ شيعہ اسلام كا كامل ترين ماخذ ہے فقہ كے مختلف ابواب میں احاديث اہلبيت (ع) كے ہوتے ہوئے ہم استحسان ، قياس اور مصالح مرسلہ سے بے نياز ہیں ـ اُنہوں نے مزيد
فرمايا كہ جس طرح انسان كی مادی زندگی اور معنوی زندگی میں قرآن نورانيت اور روحانيت ايجاد كرتا ہے اسی طرح احاديث معصومين (ع) بھی نورانيت ايجاد كرتی ہیں ـ