ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) نے "ايكرو" سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس میں قرآن كريم كے مختلف زبانوں جيسے اردو، فارسی، عبری، تركی كے تراجم قرآن پر تحقيق كی جائے گی اور گذشتہ تراجم كا آج كے تراجم كے ساتھ تقابل كيا جائے گا ـ
اس اجلاس میں تراجم كو مزيد بہتر بنانے كے اسلوب پر غور كيا جائے گا ـ
اجلاس كا مقصد مشرقی زبانوں میں ہونے والے تراجم پر تحقيق، اور بہتر تراجم تك پہنچنے كی تجاويز ہیں ـ